آٹھویں بین الاقوامی امام سجاد علیہ السلام کانفرنس کی تیاریاں مکمل

2022-08-20 11:31

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام  امام سجاد علیہ السلام کی  شھادت کے مناسبت سے آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
اس کانفرنس کا عنوان ،اصلاح نفس امام سجاد علیہ السلام کی دعاؤں کی رو سے، ہے۔   
یہ کانفرنس کربلا معلی میں منعقد کی جا رہی ہے۔
کانفرنس کمیٹی کے سربراہ جمال الدین شہرستانی نے کہا ہے کہ آٹھویں بین الاقوامی امام سجاد علیہ السلام کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
 اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی شخصیات شرکت کریں گی۔  یہ کانفرنس 23 تاریخ کو شروع ہوگی اور تین دن تک جاری رہے گی۔
 اس کانفرنس میں مختلف علمی نشستیں   ،امام سجاد کی حیات مبارکہ پر لکھی گئی کتابوں کی نمائش ،تصویری اور مختلف اسلامی فنون کی خطی نمائش بھی بین الحرمین میں لگائی جائے گی ۔
اس  کانفرنس میں دنیا بھر سے 1150 سے زائد ادارے اور  ناشر شرکت کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کانفرنس میں عراق کے علاوہ فرانس، جرمنی، مراکش، تیونس، لبنان، الجزائر، مصر، سعودی عرب، بحرین، ایران ،پاکستان سمیت (17) ممالک کے محققین شرکت کریں گے ۔
 امام سجاد علیہ السلام کی حیات مبارکہ پر بالعموم اور آپ کی دعاؤں میں اصلاح معاشرے پر بالخصوص تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے 

عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى