روضہ امام حسین علیہ السلام کا سب سے بڑا پروجیکٹ صحن عقیلہ تکمیل کے قریب ہے
روضہ امام حسین علیہ السلام کے توسیعی پروجیکٹ میں شامل صحن عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا کے نصف سے زائد کام کے مکمل ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
یہ زائرین کی خدمت کے لئے اب تک کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔
حرم کےانجینئرنگ اور ٹیکنیکل پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے کہا کہ ہمارے انجینئرز اور عملہ صحن عقیلہ پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ منصوبہ حرم امام حسین علیہ السلام کے توسیعی منصوبوں کے پہلے مرحلے میں شامل ہے ۔
انہوں نےمزید کہا کہ یہ منصوبہ حرم امام حسین علیہ السلام کےتوسیعی منصوبوں میں سے ایک اہم منصوبہ ہے ، جس کا کل رقبہ 152 ہزار مربع میٹر ہے، جب کہ کام کی تکمیل کی شرح (55 فیصد) تک پہنچ چکی ہے۔
انجینئرز اور عملہ دن رات اسی منصوبے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
انشااللہ اگلے سال کے دوران ایک حصہ کو مکمل کر کے زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ عاشورہ اور اربعین پہ آنے والے زائرین کے لئے آسانی ہو ۔
پروجیکٹ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس صحن میں تلہ زینبیہ انڈر گراؤنڈسٹرک ،مضیف ،لائیریری ،میوزیم ، مین زینبی مارکیٹ اور وضو خانہ شامل ہیں۔
بلڈنگ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تمام سہولیات بھی موجود ہونگی
عماد بعو
ابو علی