خیمہ گاہ حسینی میں تلاوت قرآن کا خوبصورت محفل
حرم امام حسین ؑ کے شعبہ دارالقرآن الکریم نے خیمہگاه حسینی میں گیارہ محرم الحرام کو محفل تلاوت قرآن کا انعقاد کیا گیا
حرم امام حسین کے شعبہ تعلقات کے مطابق روضہ مطہر کے شعبہ دارالقرآن کے ڈائریکٹر شیخ خیرالدین علی الهادی کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ اس ہر سال کی طرح امسال بھی دار القرآن نے خیمہ گاہ حسینی میں سیرت امام حسین پر چلتے ہوئے قرآنی محفل منعقد کی گی کیونکہ یہ وہ مقام ہے جہاں شب عاشور امام حسین ؑ اور انکی آل نے رات بھر تلاوت قرآن کی۔
الهادی کا کہنا تھا: ایسی قرآنی محفل اور وہ بھی اس جگہ پر جہاں شب عاشور امام مظلوم نے پوری رات تلاوت قرآن کی ہے یہ ایک رات امام نے دشمن سے مہلت مانگ کر لایا تھا اور تلاوت قرآن مناجات و دعا سے دشمن کے مردہ ضمیروں کو جگانے کی کوشش کی تھی اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ۔
قرآنی محفل میں بڑی تعداد میں زائرین حرم امام مظلوم شریک تھے جہاں حرم مطہر کے قرآء رسول العامری اور عادل کربلائی موجود تھے، محفل میں تلاوت کے علاوہ زیارت عاشور کی تلاوت کی گی ۔