بوہرہ برادری کا خیمہ گاہ حسینی میں عزاداری کا انعقاد
شہادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے بوہرہ فرقہ سے تعلق رکھنے والے عزاداروں نے خیمہ گاہ حسینی میں مجلس عزاء کاانعقاد کیا ۔
اس عزاداری میں دنیا بھر سے عاشور کے لئے کربلاء آنے والے بوہرہ برادری کے تمام افراد نے شرکت کی اور امام عالی مقام علیہ السلام کو پرسہ دیا ۔
کربلاء میں آئے ہوئےایک زائر سیف الدین اسماعیلی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں توفیق دی کہ اس سال عشرہ محرم الحرام کو کربلاء میں برپا کر رہے ہیں۔
امام حسین علیہ السلام ، ان کے پاکیزہ خاندان اور اصحاب کی عظیم قربانیوں کو کربلاء میں یاد کر نے کا موقع ملا۔
امام عالی مقام علیہ السلام نے ظلم اور بربریت کے خلاف قیام کیا اور قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے ہدایت کے چراغ ہیں ۔
امام حسین علیہ السلام نے ہی اس قربانی سے اسلام کو سر بلندی عطا کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح تمام مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے اسی طرح ہم بوہرہ فرقہ کی بھی ہمیشہ سے یہی خواہش رہی کہ محرم الحرام کو کربلاء میں گزارا جائے لیکن اس عالمی وباء کی وجہ سے گزشتہ سالوں میں اس عظیم نعمت سے محروم ہونا پڑا ۔
الحمد اللہ اس سال مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی اور ہم نے پورا عشرہ کربلاء میں منایا ۔
مخیم حسینی میں موجود ایک اور عزادار محمد مفضل سے ہماری ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ان عبادات کی قبولیت کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں۔ ہمیں ایک عرصہ بعد کربلاء کی زیارت نصیب ہوئی ہے ۔یہاں آنے کے لیے ہمارا دل بہت تڑپ رہا تھا، لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے نہیں آسکا تھا ،الحمد اللہ وہ حل ہوئے اور میں اس سال آ گیا ہوں ۔
انہوں نے کربلاء میں زائرین کو دی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا کہ یہاں سکیورٹی کے بہت اچھے انتظامات ہیں ۔
مزید برآں انہوں نے یہ بھی کہا کہ فری میڈیکل کیمپ بھی ہمہ وقت خدمت کے لیے موجود ہیں ۔
یہ بھی واضح رہے کہ کربلاء معلی میں ان ایام میں باقی سہولیات کی طرح قیام و طعام کا بھی بہترین انتظام ہوتا ہے ۔
عباس نجم
ابو علی