بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں حرم امام حسین علیہ السلام کے حفاظ کی پہلی پوزیشن
2022-08-04 09:22
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے ،دار القرآن کریم ،کی صوبہ بصرہ برانچ نے دوسرے آن لائن ،تلاوت اور حفظ قرآن کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔
یہ مقابلہ امام کاظم کالج کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
بصرہ میں دار القرآن برانچ کے ڈائریکٹر عادل حاشوش نے کہا کہ مختلف اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے 37 حفاظ اور حافظات نے اس مقابلے میں شرکت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک میں عراق، ایران، ہندوستان، مصر، پاکستان، مراکش اور انڈونیشیا شامل تھے۔
اس مقابلے میں حافظہ امانی اور حسن عبد علی نے پورے حفظ قرآن کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ادارے کا نام روشن کیا جبکہ حافظہ زہرا صباح ہادی نے پورے حفظ قرآن کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی
عماد بعو
ابو علی