حرم امام حسین ؑ کے صحن میں سرخ فرشِ عزاء بچھا دیا گیا ہے

2022-07-31 10:03

حرم امام حسین  علیہ السلام کےانتظامیہ نے عشرہ محرم کی مناسبت اور کربلا کے خونی سانحہ کی یاد میں روضہ مبارک کے صحن کے تمام حصوں، داخلی اور خارجی راستوں میں سرخ کارپٹ بچھا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے مجلس کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ محرم میں سوگ اور حزن وملال کے اظہار اور  مرکزی جلوس کی انتظامات کے سلسلے میں  حرم امام حسین ؑ بین الحرمین اور حرم حضرت عباس ؑ کے تمام حصوں، داخلی اور خارجی راستوں میں سرخ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یو م عاشورہ  ررکضہ طویرج اور دیگر ماتمی جلوسوں میں شامل عزاداروں کی آمد و رفت میں آسانی اور دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے  ہر سال کی طرح امسال بھی صحن مطہر کے تمام حصوں میں سنگ مرمر کے فرش پہ پہلے پلاسٹک کی طویل و عریض چادر کو بچھایا اور پھر اس کے اوپر سرخ رنگ کا کارپٹ اس طرح بچھایا گیا ہے کہ زائرین کی نقل حرکت  میں مشکل نہ ہو اور اسے آسانی سے صاف کیا جا سکے۔ سرخ رنگ کا یہ قالین ہمیں ان ایام عزاء میں کربلا کے خونی سانحہ کی یاد دلاتا ہے۔

 واضح رہے کربلا میں دونوں حرموں کی انتظامیہ عشرہ محرم اورعاشوراء کے دن آنے والے زائرین اور عزاداروں کو خدمات مہیا کرنے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں اور اس مقصد کے لیے بڑی تعداد میں   تربیت یافتہ مقامی رضاکار بھی روضہ مبارک کے خدام کی مدد کر رہے ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى