حرم امام حسین علیہ السلام کی قرآنی ٹیم کا غیر ملکی مطالعاتی دورہ
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے، بین الاقوامی قرآنی سنٹر، نے حفاظ قران کی ایک ٹیم کواسلامیہ جمہوریہ ایران کے مطالعاتی دورے پر بھیجا ہے۔
اس ٹیم نے ایران میں مختلف اداروں کا دورہ کیا۔
حفاظ قرآن ٹیم کے ڈائریکٹر احمد شامی نے کہا کہ یہ دورہ حرم کی جانب سے آفیشل دورہ ہے۔
یہ دورہ حرم کے سکیرٹری جنرل کے مشیرقرآنی اوربین الاقوامی قرآن سنٹر کے مدیر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
دورے کا مقصد ایران کے مختلف قرآنی مراکز اوراداروں کا دورہ کر کے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔
اس دورے کے دوران مشہد مقدس اور قم مقدسہ کے مختلف حسینیوں میں قرآنی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ۔
وفد نے تفسیر قرآن کےادارہ مجمع العالی کا دورہ کیا ۔
اس کے مدیرجناب سید مرتضی سے ملاقات بھی کی جو کہ اس دورے کا اہم جزو تھا ۔
انہوں نے وفد کا شاندار استقبال کیا اور اپنے مرکز کا تفصیلی دورہ کروایا ۔
مزید برآں اس وفد نے ایران کے علوم قرانی میں مہارت رکھنے والے اساتذہ کرام اور حفظ کے مختلف طریقوں سے آشنا حفاظ کرام سے بھی ملاقات کی تا کہ ان کی رہنمائی اور تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔
اس وفد نے قم مقدسہ میں قرآن کریم انسٹیٹوٹ کا دورہ بھی کیا اورانسٹیٹیوٹ کے مدیرسيد محمد مهدي طباطبائي سے ملاقات کی۔
انہوں نے آیات قرآنی کو مختلف طریقوں سے حفظ کرنے پرزوردیتے ہوئے فرمایا کہ
علوم قرآنی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپورتعاون کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مرکز کی جانب سے منعقدہ کامیاب پانچویں بین الاقوامی سیمنار میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 10 حفاظ کرام کو اس دورے کے لیے منتخب کیا گیا تھا
عماد بعو
ابو علی