عید الاضحیٰ کے موقع پر کربلاء میں جدید طبی خدمات

2025-06-10 07:18

حرم امام حسین علیہ السلام کے ادارہ صحت و طبی تعلیم کے زیر انتظام قائم مرکز کے ایمرجنسی سیشن نے عرفہ اور عید الاضحیٰ کے دوران زیارت کے موقع پر ایک نمایاں کامیابی حاصل کی

اس دوران، مرکز نے صحن حسینی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رش کے دوران زائرین کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نمٹے

میڈیکل ٹیم کے سربراہ، ڈاکٹر حیدر العابدی نے بتایا کہ یہ مرکز، رش کے موقعوں پر بروقت طبی امداد فراہم کر کے ایک نمایاں حیثیت اختیار کرچکا ہے اور اب عرب بورڈ سے رجسٹرڈ بھی چکا ہے، ٹیم نے 15 نازک اور ہنگامی صورتوں میں مریضوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی ۔ ان میں دل اور سانس کی پیچیدہ بیماریاں شامل تھیں، نیز کچھ کیسز تھکن اور ہجوم کے باعث چوٹ لگنے سے تھے، جنہیں بعد ازاں ادارے کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے دنوں میں زائرین کی بہت بڑی تعداد میں نمایاں اضافہ ہونے کے پیش نظر ادارے کو اپنی کوششیں دگنی کرنی پڑیں۔ اس ضمن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی ماہرین کو تعینات کیا گیا، جنہیں وزارتِ صحت اور معاون اداروں کی جانب سے بھی تعاون حاصل تھا

ڈاکٹر العابدی نے یہ بھی واضح کیا کہ مرکز نے پہلی بار اینٹی بایٹکس کے بے جا استعمال کو روکنے کی نئی پالیسی پر عملدرآمد کیا۔ یہ اقدام ملک گیر آگاہی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ان ادویات کے خلاف پیدا ہونے والے رحجان کو کم کرنا ہے، جو نہ صرف عراق بلکہ دنیا بھر کی میڈیکل کے شعبہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ یہ اقدام عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے، جو ملک کے صحت کے نظام کو فوری اور مؤثر ردعمل دینے کی صلاحیت کا مظہر ہے

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مرکز آئندہ ہفتوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا، خصوصاً جب مناسبتی زیارتوں کے موقعوں پر زائرین میں اضافہ متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ادارے کی جانب سے خدمات کے دائرہ کو وسعت دینے اور ہنگامی طبی امداد اور صحت کے بحرانوں کے انتظام سے متعلق ماہر عملے کی تربیت کے لیے خصوصی پروگرامز شروع کرنے کے منصوبے بھی موجود ہیں۔

المرفقات

وسوم : عید الاضحی

العودة إلى الأعلى