تیسرے بین الاقوامی ہفتۂ امامت کی تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت

2025-06-08 07:33

حرم حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے تیسرے بین الاقوامی علمی ہفتۂ امامت کی تیاریوں کو تیز کرنے اور تمام ذیلی کمیٹیوں کو مقررہ وقت میں ذمہ داریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں

ہفتۂ امامت کی علمی نگران کمیٹی نے متولی شرعی سے ملاقات کی اور انہیں تقریبات کے فکری و عملی پہلوؤں، جاری تیاریوں اور تنظیمی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

علامہ صافی نے ذیلی کمیٹیوں کو تاکید کی کہ وہ اپنی فنی و تنظیمی ذمہ داریاں مقررہ وقت میں مکمل کریں، اور تمام تر توجہ و توانائی اس بابرکت علمی مناسبت کو کامیاب بنانے پر مرکوز رکھیں۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ہفتۂ امامت ایک عظیم علمی موقع ہے، جو علومِ اہلِ بیت(ع) کے فروغ اور ان کے ذریعے عصرِ حاضر کے فکری و سماجی مسائل کے حل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے شعبۂ معارف اسلامی و انسانی کے سربراہ، شیخ عمار ہلالی نے بتایا کہ متولی شرعی سے ملاقات کا مقصد اس اہم علمی ہفتے کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ انہوں نے اس پروگرام کے انعقاد پر گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

متولی شرعی نے تمام کمیٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے شعبہ جاتی فرائض بروقت مکمل کریں اور ہفتۂ امامت کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں۔

شیخ ہلالی نے مزید بتایا کہ اس سال ہفتۂ امامت کا انعقاد عیدِ اکبر، عیدِ غدیر کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے، جس کا مرکزی شعار ہو گا:نبوت و امامت ،ایک ہی درخت کی دو ناقابلِ جدا شاخیں ہیں جبکہ اس کا عنوان ہے: ائمہ(ع) کی ہدایات: رشد و تقویٰ اس ہفتے کے دوران بارہ ائمہ اہلِ بیت(ع) میں سے ہر ایک امامؑ کی شخصیت اور کردار پر مبنی بارہ علمی و فکری کانفرنسیں منعقد ہوں گی۔ اس کے علاوہ علمی تحقیقی نشستیں، حوزوی و اکادمک ڈیبیٹ، ثقافتی و فنّی مقابلے، علمی ورکشاپس اور سیمینارز بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے

واضح رہے کہ ہفتۂ امامت کے ذریعے روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) اہلِ بیت(ع) کی حیاتِ مبارکہ اور ان کے علمی ورثے کو نہ صرف عصری تناظر میں روشناس کرانے کا عزم رکھتا ہے، بلکہ عصرِ حاضر کے فکری انحرافات، شبہات اور نظریاتی بحرانوں کا مدلل اور علمی حل فراہم کرنے میں ائمہ اطہار(ع) کے کردار کے اثرات کو بھی بیان کرنا چاہتا ہے۔

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : ہفتہ امامت عید غدیر

العودة إلى الأعلى