حرم امام علی علیہ السلام میں پاکستانی بچوں کی اجتماعی تلاوت
2025-06-10 06:36
حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کے صحن میں پاکستانی کمیونٹی کے طلباء کی جانب سے اجتماعی تلاوتِ قرآنِ کریم کی ایک خوبصورت اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا۔
یہ محفل حرمِ امام علیؑ کے دارالقرآن الکریم کے شعبۂ تعلیمِ قرآن کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مقیم پاکستانی علماء کرام کے بچوں کے دوسرے سیشن کے طلباء نے شرکت کی
ان بچوں نے نجف کی روحانی فضا میں ایک پُرنور اجتماعی تلاوت کے ذریعے زائرین کو محظوظ کیا اور قرآنی ماحول سے وابستہ کیا
دارالقرآن الکریم کے مسؤل نے بتایا کہ ان تعلیمی و تربیتی پروگراموں کا مقصد بچوں کو قرآنِ مجید سے انسیت پیدا کرنا اور ان کی تلاوت کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ بچوں کی اجتماعی تلاوت انہی سیکھے گئے اسباق کا عملی نمونہ ہے، جو دارالقرآن نے انہیں سکھائے ہیں
حرمِ امام علیؑ کے روحانی ماحول میں اس طرح کی اجتماعی تلاوت کے ذریعے زائرین کے دلوں کو قرآنِ مجید سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔