کربلا: دفاعِ وطن فیسٹیول کے ضمن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام مرجع دینی اعلیٰ کے نمائندے کی موجودگی میں القاعدہ و داعش کی دہشت گردی پر مبنی انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی فتویٰ دفاع وطن" ثقافتی فیسٹیول کی ضمن میں فنی نمائش یہ فنی نمائش ان جوانوں کی قربانیوں کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، جنہوں نے مرجعِ اعلیٰ کے فتویٰ پر لبیک کہتے ہوئے وطن اور مقدسات کا دفاع کیا حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام "فتویٰ دفاع وطن" ثقافتی فیسٹیول کی تقریب کا آغاز نجف اشرف میں نایاب اور قیمتی اسلامی نسخوں کی نمائش، امام علیؑ کے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن کا نسخہ بھی شامل عید الاضحیٰ کے موقع پر کربلاء میں جدید طبی خدمات حرم امام علی علیہ السلام میں پاکستانی بچوں کی اجتماعی تلاوت ماہرین نے عراق کی نہروں کا معمہ حل کر دیا، دلچسپ انکشاف انڈیا :ادارہ علم و دانش کے زیر اہتمام عشرہ ولایت کا انعقاد حرم امام حسین علیہ السلام میں اس سال پرچم کشائی کی تقریب کے مقام کی تبدیلی زیر غور

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام "فتویٰ دفاع وطن" ثقافتی فیسٹیول کی تقریب کا آغاز

2025-06-11 14:31

حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے منعقدہ "فتویٰ دفاع وطن" ثقافتی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب حرم کے صحن میں منعقد ہوئی، جس میں متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی، سیکرٹری جنرل روضہ مبارک کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور دینی شخصیات نے شرکت کی

یہ سالانہ فیسٹیول مرجع عالی‌قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ العالی) کی جانب سے داعش کے خلاف جہادِ کفائی کے تاریخی فتویٰ کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس کا عنوان ہے:فتویٰ دیا، ہم نے لبیک کہا، اور ہم کامیاب ہوئے"۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔اس کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل جناب حسن رشید العبایچی نے حاضرین سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا:2014 میں مرجعِ اعلیٰ کے فتویٰ پر لبیک کہتے ہوئے، وطنِ عزیز اور مقاماتِ مقدسہ کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام غازیوں اور شہداء کو ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا:عراقی عوام نے مرجعیت کی آواز پر لبیک کہہ کر دشمنانِ وطن کے خواب چکنا چور کر دیے اور ملک کو شدید بحرانی حالات سے نکالا۔ اس بابرکت فتویٰ نے عراق کی تاریخ کو ایک نئی سمت عطا کی۔

جناب العبایچی نے کہا: فتویٰ دفاعِ کفائی صرف ایک قومی نعرہ نہ تھا، بلکہ اس نے دنیا کو بحرانوں اور دہشت گردی کے خطرات سے نکلنے کا عملی درس دیا۔ یہ مبارک فتویٰ عراقی قوم کو متحد کرنے کا باعث بنا اور بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں عوام کو ہمت اور حوصلہ دیا، جس کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

انہوں نے زور دیا:یہ بابرکت فتویٰ تاریخی اور انسانی لحاظ سے ایسے مناظر کا باعث بنا جو ہمیشہ یاد رکھے جانے کے قابل ہیں۔ ان مناظر کو، جو قربانی، بہادری اور اعلیٰ اخلاقی اقدار پر مبنی تھے، بہادری اور ایثار کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جانا چاہیے

منسلکات

العودة إلى الأعلى