شیخ وائلی میڈیکل فاؤنڈیشن میں عید مباہلہ کی مناسبت سے فری میڈیکل کیمپ

2022-07-26 10:30

روضہ امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ  ڈاکٹر ستار سعدی نے بتایا کہ عید مباہلہ کے مبارک دن کی مناسبت سے کربلاء معلی میں شیخ احمد وائلی ہسپتال میں ،عطاء اہل کساء، کے عنوان سے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے ۔
خدیجہ الکبری ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج اور امام حسن مجتبی علیہ السلام خون اور بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے ہسپتال میں تمام علاج اور ٹیسٹ اس بابرکت دن کی مناسبت سے مفت  کیے جائیں گے  ۔اس آفر سے سینکڑوں لوگ مستفید ہونگے۔ 
واضح رہے کہ اس میڈیکل کیمپ میں ہونے والے تمام ٹیسٹ اور ادویات کے اخراجات مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ کی خصوصی ہدایت پر حرم امام حسین  علیہ السلام ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے کیمپس کا مقصد غریب و نادار لوگوں کو بینادی میڈیکل سہولیات فراہم کرنا  ہے تاکہ ان کے اوپر میڈیکل کے اخراجات کا اضافی بوجھ نہ پڑے اور ان کو طبی سہولیات زیادہ سے زیادہ میسر آئیں ۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ عراق کے شہریوں کومعیاری تعلیم و صحت کی سہولیات  انہیں گھر کی دہلیز پر  ملیں۔ 
انہوں نےوضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیمپ کے لئے خصوصی طور پر 6 آپریشن تھیٹرز اور 30 جگہوں پر او پی ڈی کھولا گیا ہے  تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس آفر سے مستفید ہوں ۔
کیمپ کے پہلے روز پانچ گھنٹے کے دوران 1100 سے زائد لوگوں نے مراجعہ کیا  جو کہ خوش آئیند بات ہے ۔
واضح رہے جس طرح حرم امام حسین  علیہ السلام مختلف مناسبات پر اس طرح کے فری میڈکل کیمپس مختلف ہسپتالوں میں لگاتا ہے ،اسی طرح اس مرتبہ شیخ وائلی میڈیکل فاونڈیشن میں بھی عید غدیر اور  عید مباہلہ کے موقع پر  میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جو کہ 24 سے 26 جولائی تک جاری رہے گا

احمد القریشی 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى