حرم امام حسین علیہ السلام میں بین الاقوامی قرآنی کانفرنس کا انعقاد

2022-07-25 11:04


متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کی خصوصی ہدایت پر دار القرآن الکریم کے زیر انتظام صحن حسینی میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرنس میں کئی ممالک کے قاریان قرآن نے شرکت کی۔
 قرآنی میڈیا سنٹر کے مسئول جناب صفاء سیلاوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی مقابلہ قرآت و حفظ  کانفرنس کا افتتاحی پروگرام صحن حسینی میں ہوا۔
اس میں تمام عتبات عالیہ کے نمائندے، ملکی و غیر ملکی مذہبی و سماجی شخصیات اور مختلف ممالک کے قاریان قرآن نے شرکت کی ۔
سیلاوی نے مزید کہا کہ تقریب کا آغاز قاری شیخ میثم تمار  کی خوبصورت تلاوت قرآن سے ہوا۔اس کے بعد حرم امام  حسین  علیہ السلام کے سکریٹری جنرل حاج حسن راشد عبایچی نے  افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے  کہا کہ قرآنی تعلیمات اور قرآنی ثقافت کو معاشرے میں عام کرنا اور احادیث معصومین علیھم السلام کو نئی نسل تک پہنچانا وقت کی اہم  ضرورت ہے۔
انہوں نے عراق کے اندر مختلف قرآنی محافل  کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بین الاقوامی قرآنی کانفرنسز  نعمت سے کم نہیں۔
آخر پر انہوں نے  حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارہ، دار القرآن الکریم  ،اور ملکی و غیر ملکی قراء اور شرکاء کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ 
دار القرآن الکریم  کے سربراہ ڈاکٹر شیخ خیر الدین الھادی نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔ اس کانفرنس میں پانچ ممالک سے قاریاں قرآن نے شرکت کی ہے۔ اس کانفرنس میں  قرائت اورحفظ کا مقابلہ ہوا۔
مزید برآں انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ اس قسم کی کانفرنسز   ایک دوسرے کے تحربات سے استفادہ کرنے کا موجب بنتی ہیں  اور   نئی نسل میں رغبت قرآن کے اضافے کا بھی باعث بنتی ہیں ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں عراق کے تمام عتبات ومزارات دینی کے نمائندوں اور مقامی قراء کے ساتھ ساتھ مصر ،شام ،لبنان، ایران، اور افغانستان کے قاریان قرآن نے  بھی شرکت کی ۔

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى