عید غدیر کے پُر مسرت موقع پر مدینة الزائرین میں جشن

2022-07-19 10:35

حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سےعید غدیر پر ، پر وقار جشن ، مدینة الزائرین کربلا میں منعقد کیا گیا۔
اس جشن میں زائرین کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مدینة الزائرین سید الاوصیاء  کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر 
 نصراوی نے کہا کہ عید غدیر کا مرکزی جشن امسال بھی مدینة  الزئرین میں منعقد ہوا اور امیر المومنین علی ابن ابی طالب عليه السلام سے تجدید عہد کرنے کے لئے لوگوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ 
پروگرام کا باقاعدہ آغاز  تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے قاری نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن  مجید سے شرکائے جشن کو مسرور کیا۔  اس کے بعد کربلاء کے مشہور نعت اور منقبت خواں نے حاضرین کو محظوظ کیا۔

  مدینة الزئرین کی انتظامیہ کی جانب  سے شرکاء میں عید غدیر کی مناسبت سے تبرک اور تحائف  کو بھی تقسیم کیا گیا۔

واضح رہے کہ غدیر کا دن عمومی ایام کی طرح نہیں ہے بلکہ یہ عید اکبر ہے  کیونکہ اس دن اللہ نے اپنے دین کو مسلمانوں کے لئے مکمل فرمایا اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے وصی و خلیفہ کے اعلان کرنے کا حکم دیا ۔
یہ  بھی واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خلیفہ منتخب کیا ، اسی کا اعلان رسول اکرم(ص) نے  کیا کیونکہ اللہ نے خود نبی کے فعل اور قول کو اپنا قول و فعل قرار دیا ہے جیسا کہ قرآن مجید نے اس کو صراحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے ۔
‘‘میرا حبیب نبی اپنی مرضی سے کوئی کلام نہیں کرتا جب تک کہ میری وحی نازل نہ ہو جائے’’۔
سردار انبیاء، رسول اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آخری حج کے موقع پر(جسکو حجة الوداع کہتے ہیں) غدیر کے مقام پر ایک خطبہ ارشاد فرمایا جس میں امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کے خلیفہ اور وصی ہونے کا اعلان کیا۔
 نیز یہ بھی یاد رہے کہ آئمہ طاہرین علیھم السلام کی بہت ساری روایات میں ملتا ہے کہ عید غدیر کو ہی عید اکبر کے نام سے یاد کیا گیا ہے اور اس کو  بقیہ تمام عیدوں پر فوقیت اور فضیلت دی گئی ہے  ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مدینة الزائرین کی انتظامیہ نے اس بابرکت دن کی مناسبت سے  شادی کرنے والے نئے جوڑوں کو سویٹس کی بکنگ میں سو فیصد رعایت دی ہے بالخصوص جنکے نام (علی، کرار، حیدر، امیر، مرتضی) تھے

منسلکات

العودة إلى الأعلى