ویٹیکن سٹی کے اعلی سطحی وفد کا کربلاء معلی کا دورہ

2022-07-08 10:55

ویٹیکن سٹی کے اعلی سطحی وفد نے روضہ امام حسین علیہ السلام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے روضہ  کے اندر صحن میں واقع  میوزیم  اور حرم کے بعض مراکز کا دورہ کیا ۔
میوزیم  کے مدیر جناب غسان شھرستانی نےاس عجائب گھر میں موجود قیمتی اشیاء ، نوادرات اوراہل بیت علیہم السلام سے منصوب اشیاء کے بارے میں بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ ،انکی تاریخ بھی بتائی۔ 
انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر حیدر المنکوشی نے کہا،حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے ، کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ اور انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے باہمی اشتراک سے ویٹیکن سٹی کے اعلی سطحی وفد نے دورہ کیا۔ اس وفد میں عراق میں ویٹیکن سٹی کے قائم مقام سفیراور ویٹیکن سٹی کے ڈبلومیسی شعبہ کے سربراہ  شامل تھے ۔
دورہ کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ روابط اور  مختلف ثقافتی ، تعلیمی ،اور فلاحی کاموں پردو طرفہ تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔
المنکوشی نے مزید کہا، یہ دورہ ہمیشہ کی طرح کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ  کے ذمہ داران اور انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے تعاون سے ممکن ہوا ہے جو کہ ہمیشہ بین الاقوامی شخصیات کے کربلاء معلی کے دورے کا انتطام کرتے ہیں ۔ جہاں ان شخصیات کو حرم کی جانب سے انسانی خدمات کے لئے جاری پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی جاتی ہے

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى