چینی سفیر کا کربلاء معلی کا دورہ

2022-07-07 10:54

حرم امام حسین علیہ السلام کےمیڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کی دعوت پر عراق میں چین کے سفیر نے اپنے وفد کے ہمراہ   کربلاء کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے متولی شرعی حرم امام حسین  علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی سے ملاقات کی۔ 
انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے عراق میں چین کے سفیر نے کہا میں پہلی بار کربلاء آیا ہوں اور آج مجھے امام حسین  علیہ السلام کی بارگاہ میں  بھی جانے کا شرف حاصل ہوا ۔ایک مذہبی ادارے کی   فلاحی ،ثقافتی ،تعلیمی اور صحت کے شعبے میں خدمات قابل تعریف ہیں۔
 مزید برآں انہوں نے کہا کہ ان تمام پروجیکٹس میں معیار کے اوپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ بہترین سے بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔یہ چیز میری بے انتہا خوشی کا سبب بنی۔ 
   خاص طور پر آٹزم اکیڈمی کا معیار دیکھ کر ششدر رہ گیا کہ   جہاں آٹزم کے شکار بچوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ۔نیز  یہ بھی یاد رہے کہ یہ مرض معاشرے میں خطرناک حد تک پھیل رہا ہے۔
چینی سفیر نےحرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے تعلیمی میدان میں سب سے بڑے پروجیکٹ  الزہراء یونیورسٹی کا بھی دورہ  کیا، جہاں انکا استقبال   ڈاکٹر زینب سلطانی  نے کیا ۔ سلطانی نے یونیورسٹی کے نظام تعلیم کے بارے میں بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں یونیورسٹی کی لائبریری اور لیباٹریز بھی وزٹ کرائی۔
سلطانی نے کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ چینی یونیورسٹیاں، الزہرا یونیورسٹی اور حرم امام حسین علیہ السلام کی باقی یونیورسٹیوں کے درمیان سائنسی ترقی اور تجربات کے تبادلے  میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیں گی۔
کینسر اور ٹیومر کے لیےحرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر ڈاکٹرعلی حمید رضی نے ہسپتال کا دورہ کرایا۔
انہوں نے اس دورے کے دوران ہسپتال کی جانب سے دی جانے والی خدمات اور مریضوں کی تعداد کے بارے میں بریفنگ دیتے  ہوئے بتایا کہ یہاں  پورے عراق سے مریض آتے ہیں اور  بلا تفریق ان کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے ۔
چینی سفیر نے ہسپتال میں انٹر نیشنل معیار کے مطابق سہولیات کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور  ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى