بصرہ میں آٹزم کے ہسپتال تکمیل کے قریب
روضہ امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نےمتولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی دام ظلہ کی خصوصی ہدایات پر عراق کے صوبہ بصرہ میں آٹزم کے مریضوں کے لیے بنائے گے ہسپتال کی بلڈنگ کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری رکھا ہوا ہے
اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ صفوان الصافی نے کہا،انڑنیشنل میڈیا سنڑسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیکنیکل ٹیم نے اس پراجیکٹ پر کام کی رفتار بہت تیز رکھی ہے اورپچاس فیصد کام مکمل ہوا ہےاورانشااللہ جلد از جلداس ہسپتال میں آٹزم کے بیماری میں مبتلاء افراد کا علاج شروع کردیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے لیے 9,000 مربع میٹر زمین مختص کی گئی ہے جس میں سے 1500 میٹر پرہسپتال کی بلڈنگ تعمیر کی گی ہےاور ہسپتال کی عمارت چھ منزلوں پر مشتمل ہو گا۔بچوں کے لئے جنرل وارڈ، علاج معالجہ ، پیشہ ورانہ تھراپی کے کمرے، حسی تھراپی، سماجی تھراپی، سائیکوموٹر تھراپی، فزیکل اور ہائیڈرو تھراپی کے کمرے، اور لیکچر کے کمرے، کلاسز اور تربیت کے علاوہ آٹزم کے مریضوں کے لیے ورکشاپس، اور سائٹ کے بیرونی حصے میں کار پارک، کھیلوں کے میدان، اور ایک سروس بلڈنگ شامل ہے۔
امیر موسوی
ابو علی