خاندان اور نفسیاتی تحفظ امام حسین علیہ السلام کے کلمات کی روشنی میں

2022-07-05 10:19


اھواز شہر میں حرم امام حسین علیہ السلام کی زیر نگرانی خاندان اور نفسیاتی تحفظ  کے موضوع پر خواتین کے لیے سیمینار کاانعقاد  کیا گیا۔

  حرم امام حسین  علیہ السلام کے زیر نگرانی چلنے والے ادارے مؤسّسة وارث الأنبياء للدراسات التخصصية في النهضة الحسينية نے عراق کے صوبہ اھواز میں  امام حسین  علیہ السلام کے کلمات کے روشنی میں خاندان اور نفسیاتی تحفظ کے عنوان سے  ایک علمی سیمینار  منعقد کیا ۔
اس سیمینار کی مہمان خصوصی ماہر نفسیات ڈاکٹر نجمہ حمید تھیں۔
اھواز شہر کے وارث فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر، علی رضا نے کہا، کسی سے مخفی نہیں ہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام حسینی ثقافت کو عام کرنے کے لئے مختلف مقامات پرعلمی سیمینار اور کورسز کا انعقاد کرتا ہے ،  جس میں موجودہ حالات کے تناظر میں  کورسسز کو مرتب کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں  ۔

 محقق ڈاکٹر نجمہ حامد نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا، "ہم نے حسینی فرامین اور کلمات کی روشنی میں خاندانی اور نفسیاتی تحفظ پر ایک لیکچر دیا۔
 اس سلسلے میں اہلبیت علیھم السلام کی سیرت اور ارشادات ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں۔   ان کے مبارک منہج کی پیروی کریں، جیسا کہ امام حسین علیہ السلام کی روایات وہ نفسیاتی اور سماجی بنیادیں ہیں جو  خاندانی اور برادری کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا، "خاندان کو  مضبوط سے مضبوط تر عمارت بنانے میں حسینی تعلیمات اور ارشادات  کا حقیقت پسندانہ اثر ہے۔
 جس سے یہ عمارت وقت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے اخلاقی پیغام کو منتقل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھ سکتی ہے۔ 

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ایک سو تیسرا سیمینار ہے جو فاؤنڈیشن اور اس کی مختلف شاخوں میں منعقد کیا گیا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى