حضرت زینب(ع) کی نئی ضریح کو حرم حضرت زینب(ع) کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا

2022-07-02 10:28

روضہ مبارک حضرت زینب(ع) کےمسول سید محسن حرب نے آج باقاعدہ رسمی طور پر حضرت زینب(ع) کی قبر اقدس کے لیے بنائی گئی نئی ضریح مبارک وصول کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سيّد مصطفى مرتضى ضياء الدين، روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر کے انچارج اور مجلس ادارہ کے ارکان کی موجودگی میں سید محسن حرب نے ضریح مبارک کی وصولی اور ضریح وابواب سازی کے سیکشن کے انچارج الحاج الحقوقيّ كاظم عبادۃ نے ضریح مبارک کی حوالگی کی یاداشت پر دستخط کیے۔
اس سلسلہ میں سید محسن حرب نےمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب(ع) کی نئی ضریح مبارک اور اس کے تمام اجزاء وصول کر ليے گئے ہیں کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ان کی ہمشیرہ حضرت زینب(ع) کے لیے ایک نادر فنی تحفہ قرار پائے گی۔جلد از جلد شام لے جا کر نصب کیا جائے گا

انھوں نے مزید کہا کہ ہم ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں کہ جنھوں نے اس ضریح کے بنانے میں اپنا کردار ادا کیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى