متولی شرعی حرم امام حسین ؑ کاکربلامعلی میں غرباء اور فقراء کے لیے بنائی جانے والی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دوہ

2022-06-27 11:13

مرجع اعلی کے نمائندےمتولی شرعی حرم امام حسینؑ جناب شیخ عبد المھدی کربلائی کا  کربلا مقدس میں (کربلا-بابل) روڈ پر واقع  غریبوں کی رہائش کے لیے بننے والی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کادورہ کر کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا

حرم امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج، انجینئر محمد ضیاء نے کہا،  ہمارے انجینئرز نے  اس  ہاؤسنگ  سوسائٹی کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہا ہے ۔
انہوں نے وضاحت  کرتے ہوئے بتایا کہ "یہ منصوبہ (کربلا-بابل) روڈ پر واقع ہے، جس کا رقبہ (150) دونم ہے، اور اس پروجیکٹ کو جدید طریقوں سے دو ماڈلز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پہلا ماڈل (150) مربع میٹر،پر جبکہ   دوسرا (120) مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری  ہے، جس میں کل (509) مکانات ہیں اور اس میں مکمل گھر  رنگ، روغن اور بجلی کی وائرنگ   تک مکمل کر کے دینگے ۔
واضح رہے اس منصوبے میں لڑکوں  اور لڑکیوں  کے لیے چار اسکول، ایک پرائمری سکول ، ایک ہسپتال ، اور ایک مارکیٹ بھی شامل ہے۔
جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ حرم  امام حسین علیہ السلام اس پروجیکٹ اور دیگرعوامی  خدماتی منصوبوں کے ذریعے غریبوں کو ایک باوقار اور پرامن زندگی فراہم کرنے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے

ابراہیم العوینی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى