کربلا معلی میں پانچویں سمر قرآن کورسز کے پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے

2022-06-27 11:09

حرم مطہر امام حسین ؑ میں بین الاقوامی قرآنی سینٹر کی جانب سے قرآنی ہنر  سے بہر مند ہونے کے لئے  پانچویں سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس میں عراق کے بارہ صوبوں سے عاشقان قرآن کی شرکت ۔
سنٹر کے ڈائریکٹر جناب منتظر المنصوری نے کہا کہ سنٹر حجہ الاسلام  والمسلمین  جناب شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی سرپرستی میں گزشتہ کئی سالوں سے مختلف قرآنی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے تحت قرآن کے تلاوت اور حفظ کرنے والوں کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ انکے اندر چھپے صلاحیتوں کو باہر لا سکیں  اور یہ اسی سلسلے کی پانچویں کٹری ہے
انہوں نے بتایاکہ اس پروگرام میں کئی قرآنی شعبوں پر مشتمل معلوماتی اور عملی لیکچرز شامل ہیں، جس کے لئےعراق کے اندر اور باہر سے خصوصی پروفیسرز  اور اسی شعبے کے ماہرین کو بلایا ہے ۔

المنصوری نے مزید کہا کہ نجف کربلا روڈ پر واقع مدینہ زائرین میں ان پروگراموں کو ترتیب دی ہے ، جہاں عراق کے 12 صوبوں سے 70 سے زائد قراء اور حافظین قرآن نے شرکت کی ہے یہ پروگرام طلباء کو پیش کیے جانے والے علمی اور تفریحی پروگراموں کے علاوہ (حفظ قرآن، فقہ، عقائد، اخلاقیات، اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت) کے اسباق فراہم پر مشتمل ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے

امیر الموسوی

منسلکات

العودة إلى الأعلى