اہل سنت حجاج کرام کا کربلاء معلی میں شاندار استقبال

2022-06-26 17:16

حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے مدینة الزائرین کو عراق کے  صوبہ موصل  اورکرکوک سے آنے والے 500 سے زیادہ حجاج کرام کے استقبال کے لئے کھول دیا  ہے ،تاکہ کربلاء سے زمینی راستہ، عرعر باڈر سے حج کے لیے جا سکیں ۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ بذریعہ بس سعودی عرب جانے کے لیے عرعر بارڈ سب سے قریب ہے ۔
آجکل حجاج کرام اسی راستے سے حج کے لیے جا رہے ہیں ۔

مدینة الزائرین سید اوصیاء  کے  ڈائریکٹر  محمد مظفر شعبان نے بتایا ہم ہر سال عراق کے تمام صوبوں سے زمینی راستہ سے جانے والے حجاج کرام کی مدینة الزائرین میں  میزبانی کرتے ہیں۔ یہاں حجاج کرام کو تمام ممکنہ سہولیات  دی جاتی ہیں۔ یہاں حجاج کرام کے آرام کرنے کے لئے بہترین ائر کنڈیکشن ہال ہیں اور ان کی شاندار کھانوں سے تواضع کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ موصل سے جب  576  حجاج کرام  کربلاء پہنچےتو ان حجاج کا حرم امام حسین  علیہ السلام کی جانب سے پر تباک استقبال کیا گیا،اور  رہائش  کے لئے بہترین سہولیات سے آراستہ  20 سے زائد  ائر کنڈیکشن ہال  دیے گئے۔
 اس کے علاوہ  امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کو جانے کے لئے ہر وقت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسر ہوتی ہے ۔

صوبہ نینوی سے آنے والے حجاج کرام  نے کربلا مقدس میں حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے حجاج کرام کو دی جانے والی خدمات کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرجع اعلی دام ظلہ کی برکات میں سے ہے کہ یہاں پر بلا تفریق  خدمت کی جاتی ہے اور یہ ایک بہترین نعمت ہے بالخصوص شمال سے آنے والے حجاج کے لئے کیونکہ ہمیں موصل سے باڈر بہت دور پڑتا ہے۔
  اس لئے کربلاء میں ایک قیام بہت ضروری ہوتا ہے بالخصوص بزرگوں کے لئے تاکہ وہ بغیر تھکاوٹ کے فریضہ حج ادا کر سکیں۔
موصل اور نینوا کے   حجاج کرام کے مذہبی رہنما ڈاکٹر شیخ محمود حسین الشافعی نے کہا کہ ہم (576) عازمین حج کو لے کر اس سال حج کی ادائیگی کے لیے مقدس سرزمین مکہ مکرمہ جارہے ہیں  اور ہمیں راستہ میں کربلاء معلی میں ان مقدس ہستیوں کی برکات سے جو محبتیں ملی ہیں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ  ہماری توقع سے بڑھ کر ہماری توقیر کی گئی اور یہی کربلاء کا پیغام ہے کہ ہمیں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہے اور دنیا کو بتانا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں۔
 ہمارے درمیان اتحاد و اتفاق  موجود ہے ۔ ہم دونوں حرموں کی انتظامیہ،  کربلاء کی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے مشکور و ممنون ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى