معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کا خصوصی خیال رکھا جائے: مرجعیت اعلی
حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ نے عتبہ حسینہ کی طرف سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کا سبب بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں نجف اشرف سے مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی خصوصی ہدایات ہیں کہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔
اس لئے بینادی انسانی حقوق تعلیم ،صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کر نے کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ دن رات کوشش کر رہی ہے ۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کینسر جیسے موزی مرض سے نمٹنے کے لئے انٹرنیشنل معیار کے مطابق دو ہسپتالوں کی تعمیر اور مختلف پراجیکٹس کا قیام ہے ۔
جناب شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے اپنی تقریر میں کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام مستقبل میں اہم منصوبوں بالخصوص صحت کے شعبہ میں الوارث فاونڈیشن کی زیر نگرانی کینسر جیسے موزی مرض سے نمٹنے کے لئے وسیع پیمانے پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ عراقی عوام کو انکے ہی ملک میں میڈیکل سہولیات میسر ہوں ۔
شیخ کربلائی نے مزید کہا کہ ہم ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگوں کو برابر بنیادی حق دینا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔
اس لئے ہم نے عراق کے مختلف صوبوں میں متعدد ہسپتال اور فلاحی ادارے کھولے ہیں تاکہ لوگوں کو انکی دہلیز پر انکا بنیادی حق مل سکے جس میں نمایاں، کینسراور آرٹزم کے مریضوں کے لئے بنائے گے ہسپتال شامل ہیں
عباس نجم
ابو علی