حرم امام حسین ؑ کا قم میں قرآنی ورکشاب کا انعقاد
روضہ امام حسین علیہ السلام کے ذیلی شعبہ بین الاقوامی قرآنی سنٹر نے اپنے قم کے سنٹر کے تعاون سے قرآن کریم کے معلمین و معلمات کی تربیتی ورکشاب کا انعقاد کیا ۔
مرکز کے ڈائریکٹر منتظر المنصوری نے کہا بین الاقوامی قرآن سنٹر نے قرآن لرننگ پروگرام کے تحت معلمین و معلمات قرآن کو جدید قرآنی طرز تعلیم سے آشنا کرنے کے لئے لبنان کے معروف ٹرینر ماہر نفسیات پروفیسر جمال بری کی زیر نگرانی قم المقدس میں ورکشاب کا انعقاد کیا ہے ۔
المنصوری نے مزید کہا، اس ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ قرآنی معلومات کو عام لوگوں تک پھیلانے کے لئے مختلف مقامات سے معلمین و معلمات کو مدعو کیاگیا تھا جہاں (28) سے زائد معلمین و معلمات نے شرکت کی ۔ جبکہ آن لائن پروگرام کے ذریعے 200 سے زائد اساتذہ کرام نےشرکت کی اور یہ پہلے ورچوئل سسٹم کے ذریعے انعقاد کیاگیا ہے۔
ورکشاپ کے اختتام پر سنٹر کی جانب سے لیکچرار اور ٹرینر کو اعزازی شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کر کے ان کا شکریہ ادا کیاگیا
امیر الموسوی
ابو علی