غیر ملکی ڈاکٹروں کا صوبہ ذی قار کے تاریخی مقامات کا دورہ

2022-06-21 11:31


امریکن سینٹر فار گاینالوجی  کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل تیکن کی سربراہی میں امریکی اور ترکی  کی ایک میڈیکل ٹیم   نے  عراق کے صوبہ ذی قار  کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا ہے  ۔
 یہاں کے سیاحتی ،تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کا جائزہ لیا ہے۔ذی قار کےآثار قدیمہ کے ڈائریکٹر استاد شامل الرمیض نے کہا کہ یہ ڈاکٹروں کی ٹیم   ذی قار میں موجود تاریخی و سیاحتی مقامات کا جائزہ لینے  کے لئے ہمارے پاس آئی تو ہم نے ان کو صوبہ ذی قار میں موجود تمام تاریخی مقامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی  اوران  آثار کے بارے میں اب تک ہونے والی  پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔

جس پر وفد نے انکے پرتباک استقبال  اور  بہترین مہمان نوازی  کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور  کہا کہ یہ ہمارے لئے مسرت کا مقام ہے کہ ہمیں ان آثار قدیمہ کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى