کربلا: زائرین کی سہولت کے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز

2025-11-20 12:14

وزارتِ ماحولیات نے بغداد سے کربلا تک آنے والے راستوں پر وسیع شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کرنا ہے بلکہ زائرین کو سایہ اور بہتر ماحول فراہم کرنا بھی ہے

کربلا معلی کی ماحولیاتی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا انچارج جناب انور جابر نے کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کربلا مقدسہ کی ماحولیات ڈائریکٹوریٹ، وزارتِ ماحولیات کی سرپرستی میں اور بلدیۂ کربلا کے تعاون سے ‘طریقِ یا حسین’ پر بڑے پیمانے کی شجرکاری مہم کا آغاز کر رہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا ہدف 12,000 ایسی پائیدار اور ہر موسم میں سرسبز رہنے والی پودوں کی شجرکاری ہے جو مختلف موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ شجرکاری کربلا کے نجف، بابل اور بغداد کی جانب سے آنے والے داخلی راستوں پر کی جا رہی ہے تاکہ سبزہ زار میں اضافہ ہو، موسمیاتی تغیرات کے اثرات کم ہوں اور زائرین کو سایہ اور موسمی تحفظ میسر آ سکے

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ مہم علاقے کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں، اور ان کی کامیابی کے لیے متعلقہ تمام اداروں کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ ڈائریکٹوریٹ شجرکاری کی ان سرگرمیوں کو ہدف کی تکمیل تک جاری رکھے گی، جبکہ ‘طریقِ یا حسین’ کی حدود میں آنے والے تمام مقامات کو اس مہم میں شامل کیا جائے گا

منسلکات

العودة إلى الأعلى