عراق بھر کے تعلیمی اداروں میں 2025 / 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

2025-11-16 10:35

نئے تعلیمی سال 2026-2025 کے لیے نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے

وزارتِ اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق نے اعلان کیا ہے کہ نجی جامعات اور کالجوں میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کے لیے آن لائن ڈیٹا جمع کروانے، اس کی جانچ پڑتال، الیکٹرانک توثیق، اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے

کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی سال 2026-2025 کے لیے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے آن لائن اکاؤنٹس بنا کر اپنی معلومات داخل کریں، اور امتحانی نمبر اور سیکرٹ نمبر استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کی جانچ اور توثیق مکمل کریں

اگر کسی طالب علم کے پاس امتحانی یا سیکرٹ نمبر موجود نہیں ہے، تو نظام کے ذریعے الیکٹرانک امتحانی نمبر جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعد طالب علم اپنی تفصیلات مکمل کرے گا، اپنی اسناد یا دستاویزات کی واضح نقل اپ لوڈ کرے گا، اور معلومات کی تصدیق کے لیے قریب ترین ویریفیکیشن سینٹر میں اپائنٹمنٹ بک کرے گا

بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ

اگر کوئی طالب علم شہداء کے ورثاء، سیاسی قیدیوں، کھیلوں کے ہیروز یا میڈیا سے وابستہ افراد کی مخصوص مراعات کا مستحق ہو، تو اسے اپنی کیٹیگری سے متعلق فارم پُر کرنا ہوگا اور متعلقہ ادارے سے الیکٹرانک توثیق کے لیے اپائنٹمنٹ لینا ہوگی

فارم بھَرنے کے لیے یہاں کلک کریں

student (https://pu-cap.mohesr.gov.iq/)

العودة إلى الأعلى