عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے فلم ثلاثیہ الماء میں جدید ڈیجیٹل اینیمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال

2025-11-18 09:17

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ فلم ثلاثیہ الماء کی تیاری میں جدید ترین ڈیجیٹل اینیمیشن ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں

اس کا مقصد ایسے معیاری اور دلکش فن پارے پیش کرنا ہے جو عالمی ڈیجیٹل اسکرین پر بھی مؤثر انداز میں اپنا مقام بنا سکیں

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب سید علی البدری کے مطابق یہ فلم اور دیگر حالیہ فنّی منصوبے خصوصاً مرکز الجود برائے اینیمیشن کی محنت سے تیار کی گئی ثلاثیہ الماء،اس سلسلے کی کڑی ہیں جن کا مقصد فنّی مواد میں تنوع پیدا کرنا اور ناظرین کو اعلیٰ معیار کی اینیمیشن تخلیقات فراہم کرنا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مقصد صرف بامقصد اور سبق آموز کہانیاں پیش کرنا نہیں بلکہ انہیں جدید ترین ڈیجیٹل اسلوب میں پیش کرنا بھی ہے۔ اس کے لیے 2D اور 3D دونوں ٹیکنالوجیز بروئے کار لائی جارہی ہیں، تاکہ ہر ذوق رکھنے والے ناظرین اس سے لطف اندوز ہو سکیں

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈیزائن اور پروڈکشن کے تمام مراحل میں جدید تکنیکوں کا استعمال کیا جارہا ہے، خصوصاً کارٹون کرداروں کی تخلیق میں، تاکہ انہیں زیادہ حقیقی، متحرک اور پرکشش بنایا جا سکے بغیر اس کے کہ اہل بیتؑ کی سیرت اور ان کی اعلیٰ اقدار پر مبنی مرکزی پیغام میں کوئی کمی آئے

مرکز الجود برائے اینیمیشن کے ڈائریکٹر، جناب سید احمد طالب عبدالأمیر نے بتایا کہ فلم کی تیاری میں جدید ترین موشن کیپچر (Motion Capture) ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے، جس کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنی Xsens کے نظام سے مدد لی گئی۔ اس کے ذریعے اداکاروں کی حرکات کو نہایت درستگی کے ساتھ تھری ڈی کرداروں میں منتقل کیا گیا

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی ہدایت کاری اور حقیقی وقت میں رینڈرنگ کے لیے طاقتور Unreal Engine کا استعمال کیا گیا، جس کی بدولت نہایت وسیع اور مکمل ڈیجیٹل ماحول تخلیق کیا گیا، جس میں بصری عناصر کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اس جدید طریقہ کار نے فلم کے معیار کو روایتی اینیمیشن کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر بنایا

انہوں نے واضح کیا کہ فلم تین ابواب پر مشتمل ہے

• پہلا باب: حضرت اسماعیل علیہ السلام کی کہانی کے ذریعے معجزۂ چشمۂ زمزم کا ظہور

• دوسرا باب: حضرت عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں کنوئیں زمزم کی ازسرِنو دریافت، جو ایک الٰہی کرامت تھی

• تیسرا باب: جنگ صفین کا واقعہ، جس میں امام علی علیہ السلام کی فوج نے پانی پر کنٹرول ہونے کے باوجود مخالف فوج کو پانی فراہم کیا

آخر میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی مجموعی مدت تقریباً 50 منٹ ہے، اور اُمید ہے کہ یہ فلم عراقی اینیمیشن انڈسٹری میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی اور مقامی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے نئی راہیں کھولے گی

مطلوبہ الفاظ : ڈیجیٹل میڈیا اینیمیشن

العودة إلى الأعلى