عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

کربلا: مرکز الہادی کے زیرِ انتظام مریضوں کے لیے مشاورتی کلینک کا آغاز

2025-11-17 11:25

حرم امام حسین علیہ السلام کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے زیرِ انتظام مرکز الہادی برائے پٹھوں اور اعصاب نے ڈوشین پٹھوں کے انحطاط کے مریضوں کے لیے پہلی خصوصی مشاورتی سروس کا آغاز کردیا ہے

مرکز الہادی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صالح الجابری کے مطابق اس مشاورتی کلینک میں پٹھوں کی قوت کا معائنہ، مرض کے مرحلے کی تشخیص، سانس کے نظام اور دل کے عضلے کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی نفسیاتی حالت، غذائی ضروریات اور جوڑوں کا معائنہ بھی کیا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں ہونے والی اکڑاہٹ (Stiffness) سے بچاؤ ممکن بنایا جاسکے

انہوں نے مزید کہا کہ فزیوتھراپی کی ٹیم نے مریضوں کو لچک برقرار رکھنے اور پٹھوں کے سکڑاؤ کو کم کرنے سے متعلق اہم رہنمائی فراہم کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ادویات کے علاج کی حکمتِ عملی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ادویات کے ممکنہ مضر اثرات اور ان سے بچنے کے طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی

منسلکات

العودة إلى الأعلى