دیوانِ وقفِ شیعی کے زیرِ اہتمام قومی مقابلۂ حفظِ قرآن کریم میں حرمِ امام حسین علیہ السلام کی خصوصی شرکت
2025-11-19 13:53
حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیرِ انتظام الزہراء انسٹیٹیوٹ برائے علومِ قرآنی نے ساتویں قومی خواتین قرآنی مقابلے میں نمایاں شرکت کی
یہ مقابلہ دیوانِ وقفِ شیعی کے مرکزِ ملی برائے علومِ قرآن کی جانب سے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب کی غرض سے سامرہ مقدسہ میں منعقد کیا گیا
انسٹیٹیوٹ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی نمائندہ ثناء ضیاءالدین نے بتایا کہ اس مقابلے میں شرکت کا بنیادی مقصد کتابِ خدا سے وابستگی کو فروغ دینا، نوجوان نسل میں قرآنِ کریم سے تمسک کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عملی زندگی میں قرآنی اصولوں کے نفاذ کی ضرورت پر زور دینا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقابلے میں حفظ و تلاوتِ قرآن کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کروایا جائے گا، تاکہ وہ عالمی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے کر اسلام اور عراق کا نام روشن کر سکیں



