کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں تفسیرِ المیزان کے جدید مباحث پر علمی سیمینار کا انعقاد

2025-11-19 06:50

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے شعبۂ تحقیق کے اشتراک سے "المیزان فی تفسیر القرآن میں جدید تفسیری رجحانات" کی بنیادیں کے عنوان سے ایک علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے شعبۂ تحقیق کے اشتراک سے "المیزان فی تفسیر القرآن میں جدید تفسیری رجحانات" کی بنیادیں کے عنوان سے ایک علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس علمی نشست میں ملک کی معروف جامعات کے نامور علمی و تحقیقی شخصیات نے شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی (ڈین کلیۂ عربی و علوم اسلامیہ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی) ڈاکٹر ثناء اللّٰہ حسین (چیئرمین، شعبۂ قرآن و تفسیر، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی)، ڈاکٹر قاری نور محمد (ہائی ٹیک یونیورسٹی، ٹیکسلا)، ڈاکٹر محمد آصف (شعبۂ علوم قرآن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد)، ڈاکٹر کاظم سلیم (سربراہ شعبہ تحقیق جامعہ المصطفی) اور ڈاکٹر شاہد اعظم رئیس (جامعہ المصطفی اسلام آباد کیمپس) شامل تھے۔

ڈاکٹر ثناء اللّٰہ حسین نے تفسیر المیزان کے منہج، اسلوب اور خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ کی تفسیر جدید علمی رجحانات کا جامع نمونہ ہے۔ المیزان میں تفسیرِ القرآن بالقرآن کی روش اور منطقی استدلال اسے دیگر تفاسیر سے ممتاز بناتا ہے۔اسی طرح عصرِ حاضر کے فکری مباحث کو سمجھنے کے لیے المیزان بنیادی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

جبکہ ڈاکٹر قاری نور محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ المیزان میں آیاتِ قرآنی کی گہرائی اور سیاق و سباق کے ساتھ تشریح اسے علمی اعتبار سے منفرد بناتی ہےاورعلامہ طباطبائیؒ نے روایتی اور عقلی مباحث کو نہایت ہم آہنگی سے جوڑا ہے۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ علوم قرآن کے سربراہ ڈاکٹر محمد آصف نے اپنی گفتگو میں  فرمایا کہ  تفسیر المیزان جدید فکری چیلنجز کے مقابلے میں مضبوط علمی بنیاد فراہم کرتی ہے۔اس تفسیر میں قرآنی معارف کی توضیح میں فلسفیانہ عمق اور تحقیق کا امتزاج نظر آتا ہے۔

آخر میں پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے عصرِ حاضر میں تفسیری علوم کو درپیش چیلنجز اور نظریاتی مباحث پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کے پیچیدہ فکری ماحول میں المیزان کی علمی بصیرت اہم رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ جدید تقاضوں کے مطابق قرآن فہمی کے لیے اس تفسیر کا مطالعہ ناگزیر ہے۔

تمام مقررین نے معروف مفسرِ قرآن آیت اللہ سید محمد حسین طباطبائیؒ کی علمی خدمات، تفسیر المیزان کے طرزِ استدلال، اور ان کی قرآنی بصیرت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى