پاکستان کے شہر پشاور میں اتحادِ امت کانفرنس کا انعقاد مرکزِ امام حسینؑ استنبول: ترکی کے ثقافتی اداروں کے ساتھ تعاون پر گفتگو نینویٰ کے مقام نمرود میں داعش کی تباہ کاریوں کے بعد باقی رہ جانے والے آثارِ قدیمہ حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو

مرکزِ امام حسینؑ استنبول: ترکی کے ثقافتی اداروں کے ساتھ تعاون پر گفتگو

2025-09-15 14:42

حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام استنبول میں قائم مرکزِ امام حسین علیہ السلام ثقافتی نے ترکی کے دینی و ثقافتی اداروں کے متعدد ذمہ داران کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا

مرکز کے ڈائریکٹر صباح طالقانی نے کہا ہم اپنے کام سے متعلق اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ آج ہم نے افجلر کے علاقے میں اہل بیت ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی اسماعیل اصلان اور امام منتظر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شیخ عہد آجک سے ملاقات کی، جس میں ترک زائرین کی مقدس مقامات کی زیارت کو بہتر طور پر منظم کرنے کے طریقۂ کار پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر یہ بھی زیرِ بحث آیا کہ عتبة حسینیہ زائرین کے لیے ویزا کے حصول میں سہولت فراہم کرے گی، جبکہ رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسی خدمات بھی مہیا کی جائیں گی

انہوں نے مزید کہا ہم استنبول کی بعض اداروں کے ساتھ ایک مشترکہ لائحۂ عمل ترتیب دے رہے ہیں تاکہ آئمہ اطہارؑ کی مناسبتوں پر مختلف دینی و ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد تعاون کے راستے کو مزید مستحکم بنانا اور اخوت، فکری و انسانی شعور کو فروغ دینا ہے۔

دوسری جانب شیخ عہد آجک نے کہا ہم حرمِ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے ترکی میں ثقافتی مرکز کے قیام کے اقدام کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں، کیونکہ یہ اقدام ترکی کے عوام کے ساتھ عمومی طور پر اور اہل بیتؑ کے پیروکاروں کے ساتھ خصوصی طور پر رابطے کے تسلسل کے لیے نہایت اہم ہے۔ مزید برآں اس طرح کے تعاون اور رابطے کی سخت ضرورت ہے تاکہ عتباتِ مقدسہ کی زیارت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ ہم نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ترک شہریوں کے زیارت کے سفر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى