سامراء: شہادتِ امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے سخت سیکیورٹی اور خدماتی انتظامات
حرمِ امامین علیہم السلام کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع خدماتی اور سیکیورٹی منصوبہ تیار کیا گیا ہے
سامرّاء (کربلاٹوڈے) حرم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، قیصر الدجیلی نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت حمزہ العشور کے راستے کو زائرین کی آمد و رفت کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ مواکب کو غذائی سامان اور ہزاروں ڈبے پانی فراہم کیے گئے ہیں، جب کہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی کیمپس قائم کیے ہیں۔ مختلف خدمات کے لیے رضاکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح مواکب اور عتبه کی طرف جانے والی سڑکوں پر آگ بجھانے والے آلات نصب کیے گئے ہیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ تعینات کیا گیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے سامرّاء کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں گاڑیوں کی گنجائش رکھنے والا ایک وسیع پارکنگ ایریا بھی فراہم کیا گیا ہے
قیصر الدجیلی کے مطابق، میڈیا کوریج کے لیے بھی ایک خصوصی میڈیا سینٹر قائم کیا گیا ہے جو متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے تعاون سے ذرائع ابلاغ کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرے گا، تاکہ دنیا بھر میں موجود امام علیہ السلام کے چاہنے والے ان مراسم کو براہِ راست دیکھ سکیں