کربلا:امام زین العابدین اسپتال ہارٹ سرجری کے لیے عراق کا بہترین اسپتال قرار
حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ صحت و تعلیم کے زیر انتظام چلنے والا امام زین العابدین علیہ السلام اسپتال، عراق میں دل کے امراض، خصوصاً بچوں کے دل کی سرجری کے حوالے سے سرفہرست مقام رکھتا ہے
ڈاکٹر حیدر العابدی نے بتایا کہ یہ اسپتال ہر ماہ بچوں کے دل کے 50 سے زائد اوپن ہارٹ آپریشن کامیابی سے انجام دیتا ہے، اور صرف سال 2024 کے دوران 440 سے زائد کامیاب آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔ یہ سب کچھ اعلیٰ معیار کی طبی کوششوں اور تجربہ کار و ماہر میڈیکل ٹیم کی بدولت ممکن ہوا ہے
ڈاکٹر العابدی نے مزید کہا کہ اسپتال میں صرف عراقی ڈاکٹر ہی نہیں، بلکہ پاکستان، بھارت، روس، جارجیا اور اٹلی جیسے ممالک سے آنے والی بین الاقوامی میڈیکل اسپیشلسٹ ٹیموں کی زیر نگرانی بھی آپریشنز انجام دیے جاتے ہیں، تاکہ ان کے تجربات اور طبی مہارت سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکے۔ اس کا مقصد مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے
آخر میں ڈاکٹر حیدر العابدی نے کہا کہ ہم میڈیکل کے شعبے میں ترقی اور جدت کے سفر کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ کربلا کی حیثیت کو ایک انسانی، علمی اور طبی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کیا جا سکے