امام زین العابدین (علیہ السلام) اسپتال میں بڑے آپریشنز پر خصوصی ڈسکاؤنٹ
حرم امام حسین علیہ السلام کے ادارہ برائے صحت و طبی تعلیم کے زیرانتظام امام زین العابدین (علیہ السلام) اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد الرحمن اسماعیل نے بتایا کہ اسپتال نے سال 2024 کے دوران اپنی انسانی خدمات کے تسلسل میں مریضوں پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت اوپن ہارٹ سرجری اور ریڑھ کی ہڈی کے ٹیڑھ پن کی درستی جیسے مہنگے آپریشنز میں نمایاں رعایتیں فراہم کی گئیں، جن کی مکمل اخراجات حرم نے برداشت کیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2024 میں اسپتال میں (32) گردے کی پیوندکاری کے آپریشنز انجام دیے گئے، جن میں ہر ایک پر تقریباً (16) ملین دینار لاگت آئی۔ تمام مریضوں کو ان آپریشنز میں خاطر خواہ رعایت دی گئی، جبکہ (6 سے 9) بچوں کے آپریشنز مکمل طو پرمفت انجام دیے گئے، جن کے تمام اخراجات روضہ حسینیہ مقدسہ نے برداشت کیے۔
ڈائریکٹر کے مطابق، بچوں اور بڑوں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری اور ریڑھ کی ہڈی کے ٹیڑھ پن جیسے پیچیدہ اوربڑے آپریشنز بھی نہایت معمولی فیس یا مکمل طور پر مفت کیے گئے۔ یہ تمام اقدامات روضہ حسینیہ کی مسلسل انسانی کاوشوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد مریضوں پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔
یہ تمام کوششیں روضہ حسینیہ مقدسہ کے اس انسانی پیغام کا عملی اظہار ہیں، جس کے تحت اُس کی طبی و تعلیمی ادارے پسماندہ اور ضرورت مند طبقات کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اور سماجی انصاف، باہمی تعاون و ہمدردی کے اسلامی اصولوں کے مطابق کام کر رہے ہیں