کردستان ریجن کی میڈیکل ٹیم نے حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرانتظام اسپتالوں کا دورہ کیا

2025-04-19 13:18

عراق شمال کردستان ریجن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کربلا میں حرم کے زیر انتظام اسپتالوں کا دورہ کیا، جس کا مقصد باہمی تعاون کے لیے نئے افق کھولنا، طبی تجربات کا تبادلہ کرنا اور ان اسپتالوں کے تجربات سے سیکھنا تھا

اربیل کے کینسر اسپتال میں تعینات مشاورتی ڈاکٹر بولا خلیفہ نے ادارہ وارث انٹرنیشنل فار کینسر کے دورے کے دوران کہا ہم اس ادارے کے تجربات اور اس میدان میں کامیابی کے طریقوں کو اپنی اسپتالوں میں منتقل کریں گے جو ہم نے ادارے کے مختلف شعبہ جات میں مشاہدہ کیے۔

کینسر کے ماہر ڈاکٹر فہمی زيباری نے مرکز المجتبى برائے امراضِ خون و بون میرو ٹرانسپلانٹ کے دورے کے دوران کہا ہم نے اس کامیاب تجربے کو اربیل منتقل کرنے کے لیے مفید تعاون کے امکانات پر گفتگو کی تاکہ پورے عراق میں مریضوں کی جانیں بچانے اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئے افق کھولے جا سکیں۔

مطلوبہ الفاظ : کردستان میڈیکل ٹیم

العودة إلى الأعلى