کربلا: ISOپاکستان کے سیکرٹری مجلس نظارت کی انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر سے ملاقات
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ISO) کی مجلس نظارت کے سیکرٹری جنرل، جناب سید حسن زیدی نے حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر، جناب حیدر منکوشی سے کربلا میں اہم ملاقات کی
کربلا ٹوڈے کے مطابق، ISO پاکستان کے کسی مرکزی رہنما کی یہ اس ادارے کے ساتھ پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان باہمی تعاون، فکری و ثقافتی پروگراموں کے انعقاد، اور میڈیا اشتراک پر تفصیلی گفتگو ہوئی
ملاقات میں انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کے اردو شعبے کے مسئول، جناب شیخ اشرف ذیشان بھی موجود تھے۔
انہوں اردو زبان زائرین کے لیے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کی جانب سے پیش کی گئی خدمات کے بارے میں بتایا
اس موقع پر جناب سید حسن زیدی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی 52 سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی، جس میں نوجوانوں کی فکری، تربیتی اور نظریاتی رہنمائی کے لیے ترتیب دیے گئے پروگراموں کا ذکر کیا گیا۔ جناب منکوشی نے ان پروگراموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں تجربات کے تبادلے اور مسلم اُمّہ کے اتحاد کے لیے مشترکہ پروگراموں کے انعقاد پر اتفاقِ رائے بھی پایا گیا۔
سید حسن زیدی نے اس بات پر زور دیا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گزشتہ 52 برسوں سے پاکستان میں فکری و تربیتی میدان میں مسلسل سرگرم عمل ہے، اور اس میٹنگ کے ذریعے ISO کی کوشش ہے کہ عراق کے تمام مقدس مقامات اور عتبات عالیہ کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جائے