اربیل سے وفد کا دورۂ کربلا: ثقافتی و سماجی روابط کے فروغ کی جانب اہم قدم

2025-04-16 06:19

حرم امام حسین علیہ السلام نے عراق کے صوبہ اربیل سے آئے ہوئے ایک وفد کا پُرتپاک استقبال کیا، جس کا مقصد ملک کے مختلف طبقات اور قومیتوں کے درمیان محبت، ہم آہنگی، اور ثقافتی و سماجی روابط کو فروغ دینا تھا

اقلیم کردستان میں حرم امام حسین علیہ السلام کے نمائندے، شیخ علی قرعاوی نے بتایا کہ وفد کے بیشتر اراکین پہلی بار مقدس مقامات کی زیارت کا شرف حاصل کر رہے تھے۔ اس دورے میں کربلاء مقدسہ اور نجف اشرف کی زیارت کے ساتھ ساتھ متعدد ممتاز دینی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی شامل تھیں

شیخ قرعاوی نے مزید کہا کہ وفد نے کربلا میں موجود روحانی فضا، نظم و ضبط اور خدمت کے اعلیٰ معیار پر گہرے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کے بقول، اس نوعیت کی زیارات نہ صرف بقائے باہمی کی اقدار کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور مشترکہ شناخت کے جذبے کو بھی تقویت دیتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس دورے کا انعقاد حرم امام حسین علیہ السلام کے شرعی متولی جناب شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) کی ہدایت اور امورِ دینیہ کے نگران شیخ احمد الصافی کی براہِ راست نگرانی میں، اور جنرل سیکرٹریٹ کے بھرپور تعاون سے ممکن ہو سکا۔ حرم کی انتظامیہ ہمیشہ سے ہی ثقافتی، فکری اور سماجی ہم آہنگی کے منصوبوں کی سرپرستی اور حمایت میں پیش پیش رہی ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى