پاکستان کے شہر پشاور میں اتحادِ امت کانفرنس کا انعقاد مرکزِ امام حسینؑ استنبول: ترکی کے ثقافتی اداروں کے ساتھ تعاون پر گفتگو نینویٰ کے مقام نمرود میں داعش کی تباہ کاریوں کے بعد باقی رہ جانے والے آثارِ قدیمہ حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو

عراق نے الفاو بندرگاہ کو زیرِ آب ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے جوڑنے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کر لی

2025-03-12 08:28

بصرہ، ,عراق نے اپنی بندرگاہی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے الفاو کی عظیم بندرگاہ کو زیرِ آب ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے جوڑنے کے پہلے مرحلے کو مکمل کر لیا

عراق کی جنرل کمپنی برائے بندرگاہوں کے ڈائریکٹر، فرحان الفرطرسی نے اعلان کیا کہ خور الزبیر نیویگیشن کینال کے نیچے تعمیر ہونے والی زیرِ آب سرنگ کے پہلے حصے کی تنصیب کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے

الفرطرسی نے اس پیشرفت کو عراق کی سمندری نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرنگ الفاو کی عظیم بندرگاہ کو ام قصر سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور عراق کے بین الاقوامی تجارتی نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرے گی۔

یہ جدید ترین انجینئرنگ منصوبہ 126 میٹر طویل اور 45 ہزار ٹن وزنی سرنگ پر مشتمل ہے، جس کی تعمیر ہالینڈ کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی، ایک اطالوی کنسلٹنٹ، اور جنوبی کوریا کی معروف کمپنی (Daewoo) نے انجام دی، جبکہ اس کی نگرانی عراق کی جنرل کمپنی برائے بندرگاہوں کے زیرِ انتظام الفاو بندرگاہ اتھارٹی کر رہی ہے

تنصیب کے دوران جدید ترین GPS اور فلوٹنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا تاکہ سرنگ کے اس پہلے حصے کو انتہائی درستگی کے ساتھ اس کے مستقل مقام پر پہنچایا جا سکے۔ اس پورے عمل کو انتہائی احتیاط اور تکنیکی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جو 100 فیصد کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا

یہ سرنگ نہ صرف عراق کی سمندری نیویگیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد دے گی بلکہ بین الاقوامی تجارتی راہداریوں کو بھی مزید فعال بنائے گی، جو عراق کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

العودة إلى الأعلى