پاکستان ،گوادر کتب میلہ اختتام پذیر، 28 لاکھ روپے سے زائد کی کتابیں فروخت

2025-02-22 13:21

گوادر میں چار روزہ کتب میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔

مقامی ادارے کے زیر اہتمام ہونے والے اس میلے میں ملک بھر سے دانشوروں، مصنفین اور شعرا نے شرکت کی۔ ملکی سطح کے پبلشرز نے کتابوں کے اسٹال لگائے، جن میں ادب، ناول اور شاعری کی کتابیں شامل تھیں۔

میلے میں 28 لاکھ روپے سے زائد کی کتابیں فروخت ہوئیں، جن میں 10 لاکھ روپے کی بلوچی اور 18 لاکھ روپے کی اردو اور انگریزی زبانوں کی کتابیں شامل ہیں۔ 2023 کے مقابلے میں اس سال کتب کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 

العودة إلى الأعلى