آیت اللہ سیستانی عالمی مرجعیت کے علمبردار: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا اعتراف

2025-01-19 11:02

بصرہ: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے محمد حسانی نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی (دام ظلہ) کی مرجعیت صرف عراق تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک عالمی مرجعیت ہے جو اتحاد، انسانیت اور استحکام کی ضامن ہے

بصرہ: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے محمد حسانی نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی (دام ظلہ) کی مرجعیت صرف عراق تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک عالمی مرجعیت ہے جو اتحاد، انسانیت اور استحکام کی ضامن ہے۔

کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق، محمد حسانی نے عراق کے صوبہ بصرہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: "مجھے اعلیٰ دینی مرجعیت سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ میں نے آیت اللہ سیستانی کو ایک جامع اور عالمی شخصیت کے طور پر پایا، جن کا پیغام اتحاد، اتفاق اور انسانیت کی بھلائی پر مرکوز ہے ان کی گفتگو میں ایسا کوئی پہلو نظر نہیں آیا جو عراق کے وقار یا اس کے بین الاقوامی حقوق کو نقصان پہنچاتا ہو۔"

انہوں نے مزید کہا: "آیت اللہ سیستانی کی مرجعیت نہ صرف عراق بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے فکر مند ہے۔ ان کی قیادت عالمی سطح پر ایک مثالی کردار ادا کر رہی ہے

محمد حسانی نے عراق کی اقوام متحدہ میں حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: "عراق، اقوام متحدہ کے بانی اراکین میں سے ایک ہے اور ایک اہم شراکت دار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔" انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراقی حکومت اپنے ملک کو اس کے شایان شان بین الاقوامی مقام پر واپس لانے میں کامیاب ہوگی

ابو علی

العودة إلى الأعلى