پاکستان پاراچنار :بگن میں دوسری کنوائی پر حملے میں ایک بار پھر ڈرائیوروں کی شناخت کرکے انھیں شہید کیا گیا
پاراچنار جانیوالے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے ، ڈرائیوروں کی شناخت کرکے انھیں بے دردی سے شہید کردیاگیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ کی تھی جس کےنتیجے میں دو اہلکار سمیت تین ڈرائیورز بھی شہید ہوگئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے
ان شہداء میں ہنگو کے غریب ڈرائیور تنویر عباس بھی شامل ہیں، جبکہ کل لاپتہ ہونے والے پاراچنار کے مومنین کوپھرذبخ کردیاگیاہے
دوسری جانب کرم سے مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹرسروس 10 روز سے بند ہے اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر میر حسین جان نے بتایا کہ دوائیں لانے اور مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹرسروس 10 روز سے بند ہے، ہیلی کاپٹرسروس کے لیے ضلعی انتظامیہ کو لیٹر بھیجا ہوا ہے۔
ایم ایس نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سے 74 مریضوں کی منتقلی کی درخواست کی ہے کیونکہ موجودہ حالات میں سڑک سے مریضوں کو منتقل کرنے کے آثار نہیں لگتے
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پیش آنے والے المناک اور دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں کئی بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں نے اشیائے خوردونوش اور ادویات لے جانے والے 50 سے زائد ٹرکوں پر حملہ کیا، جنہیں نذرِ آتش کر دیا گیا۔ اس افسوسناک واقعے میں 15 افراد، جن میں زیادہ تر ڈرائیور شامل تھے، شہید کر دیے گئے۔ اس واقعے کے باعث پہلے ہی سے شدید مشکلات کا شکار پاراچنار کے عوام مزید بدحالی کا شکار ہو گئے ہیں، جہاں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے