لبنان کے اسپیکر نبیہ بری: مرجعیتِ اعلیٰ اور عراقی عوام کے مشکور ہیں

2025-01-16 06:07

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے لبنان کے ساتھ مختلف ادوار میں تعاون اور حالیہ صیہونی جارحیت کے دوران حمایت پر مرجعیتِ اعلیٰ اور عراقی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے

اسپیکر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، نبیہ بری کو عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں انہوں نے لبنان کے نئے صدر کے انتخاب اور صیہونی جارحیت کے خلاف کی جانے والی کوششوں پر نبیہ بری کو مبارکباد دی

نبیہ بری نے اس موقع پر مرجعیتِ اعلیٰ اور عراقی عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ صیہونی جارحیت کے دوران عراقی عوام نے بے گھر لبنانی مہاجرین کو نہ صرف اپنی سرزمین پر جگہ دی بلکہ انہیں بنیادی سہولیات فراہم کر کے بھائیوں کی طرح اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان عراقی عوام کے اس جذبۂ ایثار اور حمایت کا ہمیشہ قدردان رہے گا

ابو علی

العودة إلى الأعلى