لاہور پاکستان: منہاج القرآن کے زیرِاہتمام 42ویں سالانہ عالمی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد

2025-09-06 11:33

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام ایوانِ اقبال لاہور میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ولادت باسعادت کی مناسبت سے 42ویں سالانہ عالمی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی

کانفرنس میں ملک اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے ممتاز علمائے کرام، مشائخ، بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء، نعت خواں حضرات، دانشور اور ہزاروں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی

اس کانفرنس میں ایران سے تشریف لانے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء کی ٹیم نے دل نشین انداز میں تلاوتِ قرآنِ کریم پیش کی، جس نے شرکاء کے دلوں کو نورِ قرآن سے منور کر دیا۔ 

اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام نے اتحادِ امت کی اہمیت پر مدلل اور پُراثر خطابات کیے۔ مقررین نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ ہی وہ محور ہے جو پوری امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام کا اصل پیغام رواداری، محبت، اخوت اور خدمتِ انسانیت ہے، اور یہی پیغام آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : انٹرنیشنل کانفرنس

العودة إلى الأعلى