اسلام آباد پاکستان: 50ویں بین الاقوامی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کے 1500 سالہ جشن کی مناسبت سے 50ویں بین الاقوامی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس جناح کنونشن سنٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوئی
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کے 1500 سالہ جشن کی مناسبت سے 50ویں بین الاقوامی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس جناح کنونشن سنٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوئی
اس سال کانفرنس کا موضوع تھا: "سوشل میڈیا کے مفید استعمال میں ریاستی ذمہ داریاں، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں"۔وزارت مذہبی امور نے اس موضوع پر لکھے گئے بہتریں مقالہ نگاروں کو انعامات سے نوازا۔ اس کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر لکھے گئے تحقیقی مقالات اور نعتیہ و سیرت پر لکھی گئی نمایاں کتب کے مصنفین کو خصوصی انعامات دیے گئے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علما اور ممتاز اسکالرز نے مذکورہ موضوع پر اپنے علمی مقالات پیش کیے اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال، ریاستی ذمہ داریوں اور عصرِ حاضر کے تقاضوں پر تفصیلی روشنی ڈالی
کانفرنس میں ملک و بیرونِ ملک سے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علما، محققین، سیاسی و سماجی شخصیات اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں موجودہ دور میں سیرت طیبہ کی روشنی میں سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس عظیم الشان کانفرنس کے موقع پر مظلوم فلسطینی کے حق میں بھرپور آواز بلند کی گئی۔ مقررین نے غزہ میں جاری صیہونی جارحیت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ: ہم سب فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، صیہونی ریاست کی دہشت گردی اور نسل کشی کسی طور قبول نہیں۔ امت مسلمہ متحد ہو کر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔