وزارت مواصلات نے حرم امام علی علیہ السلام کو مفت فائبر آپٹک کیبل فراہم کر دی
2025-01-13 07:24
وزارتِ مواصلات نے اعلان کیا ہے کہ حرم امام علی علیہ السلام کو مدینہ امام حسن علیہ السلام سے منسلک کرنے کے لیے مفت فائبر آپٹک کیبل فراہم کی گئی ہے
یہ اقدام زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے اور مذہبی مقامات پر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے
کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق، وزارت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام وزارتِ مواصلات کی جانب سے مذہبی اور ثقافتی اداروں کی معاونت کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ زائرین کے آرام و سہولت کو یقینی بنانے اور دینی ایام و مواقع کے دوران ان کے درمیان رابطے کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام اس لیے بھی اہم ہے تاکہ زائرین رش میں کھو جانے کی صورت میں اپنے عزیزوں سے آسانی سے رابطہ قائم کر سکیں اور دینی مناسبات کے دوران ان کی سہولت میں اضافہ ہو
ابو علی