مولود کعبہ کی مناسبت سے جشن کی تیاریاں مکمل، حرم امام علی علیہ السلام میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب
2025-01-11 05:40
روضہ مبارک حضرت علی علیہ السلام میں آج بروز جمعرات، امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی یوم ولادت کی مناسبت سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
اس تقریب میں مذہبی، سرکاری اور عوامی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی
واضح رہے کہ 13 رجب کی مناسبت سے ہفتہ جشن کے دوران مختلف ثقافتی اور علمی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں آرٹ گیلری، محفل قرآن، اور شعری فیسٹیول سمیت متعدد پروگرام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اس ہفتہ جشن میں تحقیقی و علمی نشستیں، مکالماتی محفل، عوامی اجتماع اور نومولود بچوں کی تکریم کے پروگرام بھی منعقد ہوں گےپ
یہ تقریبات 13 رجب تک جاری رہیں گی، جو امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب (علیہ السلام) کی ولادت کی تاریخ ہے، جو ہجرت سے 23 سال قبل ہوئی
ابو علی