جامعہ کوفہ میں پہلی فکری تحفظ کانفرنس: جدید فکری چیلنجز کے حل پر توجہ

2025-01-06 08:00

نجف اشرف: دیوانِ وقفِ شیعی کے زیرِ اہتمام اور جامعہ کوفہ کے مرکزِ مطالعات کے تعاون سے "پہلی فکری تحفظ کانفرنس" جامعہ کوفہ میں منعقد کی گئی

اس کانفرنس کا مقصد فکری تحفظ کو ایک قومی بنیاد اور سماجی ضرورت کے طور پر فروغ دینا اور معاشرے کو جدید فکری چیلنجز سے محفوظ رکھنے کے لیے راہ ہموار کرنا تھا

کانفرنس میں عراق بھر سے ماہرین، محققین، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعدد موضوعات پر گفتگو کی گئی، جن میں معاشرتی ہم آہنگی، رواداری، اور فکری انحراف کے سد باب جیسے اہم پہلو شامل تھے۔ شرکاء نے فکری مسائل کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے عملی اور مؤثر تجاویز پیش کیں

کانفرنس کو ماہرین کی جانب سے قومی اور تعلیمی اداروں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا گیا، جو نہ صرف سماجی ہم آہنگی کو فروغ دے گا بلکہ جدید فکری چیلنجز سے نمٹنے میں بھی معاون ثابت ہوگا

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى