حرم امام حسین علیہ السلام کے طبی امدادی مشن کا لبنان میں کامیاب اختتام

2025-01-05 13:19

لبنان میں حرم امام حسین علیہ السلام کے طبی امدادی مشن نے تین ماہ کی غیرمعمولی خدمات کے دوران 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں

اس مشن کے ارکان کی وطن واپسی پر عتبہ حسینیہ کے شعبہ صحت و تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر حیدر العابدی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

ڈاکٹر حیدر العابدی نے کہا، "عتبہ حسینیہ کے شعبہ صحت و تعلیم کے ان جری اور مخلص کارکنوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہمیں فخر ہے، جو تین ماہ سے زائد عرصے تک لبنانی عوام کی خدمت میں مصروف رہے۔ مشن کے دوران، لبنان کے مختلف علاقوں میں 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کو مفت طبی خدمات فراہم کی گئیں

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ طبی ٹیم 9 سے زائد ہسپتالوں، 20 ڈسپنسریوں، 12 ایمبولینسوں اور دیگر اداروں کے ذریعے خدمات فراہم کرتی رہی۔ ان خدمات میں خاص طور پر ان لبنانی بے گھر افراد کی دیکھ بھال شامل تھی جو اپنے وطن میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے

یہ امر قابل ذکر ہے کہ عتبہ حسینیہ مقدسہ، مرجع دینی اعلیٰ کے نمائندے اور متولی شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی حفظہ اللہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف لبنان میں طبی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ عراق میں آنے والے لبنانی مہاجرین کے لیے بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى