نجف اشرف: طلبہ علوم دینیہ کے لیے بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا انعقاد

2025-01-02 10:39

مجمع علمی القرآن الکریم کے ذیلی ادارہ معہد القرآن الکریم نجف اشرف نے ولادتِ امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کی مناسبت سے طلاب علوم دینیہ کے لیے بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

مقابلے کے قواعد و ضوابط درجہ ذیل ہیں

1. امیدوار حوزہ علمیہ نجف اشرف کا طالب علم ہو

2. امیدوار حوزہ نجف میں ریگولر تعلیم حاصل کر رہا ہو

3. امیدوار دار القرآن کی جانب سے منعقد کردہ پہلے کسی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کیے ہوئے نہ ہو۔

4. امیدوار نے صرف ایک ہی راؤنڈ میں حصہ لیا ہو

5. حفظ قرآن کے مقابلے میں: 5 پارے، 10 پارے، یا مکمل قرآن کا حافظ ہو

6. تلاوت کے مقابلے میں حصہ لینے والے کو ابتدائی ٹیسٹ کے لیے اپنی آواز کا نمونہ آن لائن فارم کے ساتھ بھیجنا لازمی ہے

7. تلاوت مجودہ میں آواز کا نمونہ سورہ الروم کی آیات 17-20 (صفحہ 406) سے ہونا چاہیے

8. ترتیلی تلاوت آواز کا نمونہ سورہ الرعد کی آیات 29-31 (صفحہ 253) سے ہونا چاہیے

9. تلاوت (تجویدی و ترتیلی) کو تشریح کے ساتھ پیش کیا جائے گا

10. تشریح کے لیے "تفسیر الامثل" کی عبارت استعمال کی جائے گی، جو فائنل مرحلے کے امیدواروں کو فراہم کی جائے گی

انعامات

مکمل قرآن کے حفظ پر

پہلی پوزیشن: 1,000,000 عراقی دینار

دوسری پوزیشن: 750,000 عراقی دینار

تیسری پوزیشن: 600,000 عراقی دینار

10 پارے کے حفظ پر

پہلی پوزیشن: 500,000 عراقی دینار

دوسری پوزیشن: 400,000 عراقی دینار

تیسری پوزیشن: 300,000 عراقی دینار

5 پارے کے حفظ پر

پہلی پوزیشن: 300,000 عراقی دینار

دوسری پوزیشن: 250,000 عراقی دینار

تیسری پوزیشن: 200,000 عراقی دینار

تحقیق (تجویدی تلاوت) پر

پہلی پوزیشن: 750,000 عراقی دینار

دوسری پوزیشن: 600,000 عراقی دینار

تیسری پوزیشن: 500,000 عراقی دینار

تدویر (ترتیلی تلاوت) پر

پہلی پوزیشن: 750,000 عراقی دینار

دوسری پوزیشن: 600,000 عراقی دینار

تیسری پوزیشن: 500,000 عراقی دینار

نوٹ

درخواستیں 3 رجب تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

تمام شرکاء کے لیے بھی مالی انعامات دیے جائیں گے۔

رجسٹریشن کے لیے

https://forms.gle/9ojStLFyLr6FLt7x8

العودة إلى الأعلى